ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مرکزی حکومت ملک کے عوام کی جیب کاٹ رہی ہے :ڈی کے شیوکمار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مرکزی حکومت ملک کے عوام کی جیب کاٹ رہی ہے :ڈی کے شیوکمار

Mon, 14 Jun 2021 12:21:22    S.O. News Service

بنگلورو، 14؍جون(سالارنیوز)تعلقہ کانگریس کمیٹی کی طرف سے ریاست سمیت ملک بھرمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کیخلاف شہر کے ریلائنس پٹرول بنک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

اس احتجاجی مظاہر ہ میں حصہ لیتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمارنے کہاکہ ملک کے عوام کو ایک طرف کوروناکے قہر اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی مشکلات کو سامناکرناپڑرہاہے، ایسے خطرناک حالات میں عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے مرکزی حکومت غیر تکنیکی طور پر پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام کی جیب کاٹنے کاکام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں جب کانگریس قیادت والی من موہن سنگھ حکومت اقتدار پر تھی،اس وقت خام تیل کی قیمت 120سے 150ڈالر تھی،اس کے باوجود اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 60سے 65 روپئے تھی۔مرکزی حکومت ڈیزل پر 3.45روپئے اور پٹرول پر 9.21روپئے آبکاری ٹیکس وصول کرتی تھی،مگر اب ڈیزل پر 31.84روپئے اور پٹرول پر 31.98 روپئے ٹیکس وصول کررہی ہے۔ریاستی حکومت 24فیصد اور 31فیصد سیلس ٹیکس عائد کررہی ہے،مرکزی اورریاستی حکومت کی طرف سے 50تا60 روپئے ٹیکس وصول کیاجارہاہے،ہندوستان کے سوا کسی بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہے۔

سابق ریاستی وزیر ٹی بی جئے چندرانے کہاکہ کووڈ کے اس نازک موقع پر عوام مشکل میں ہیں،ایسے میں ضروری اشیاء کی قیمت میں مسلسل اضافہ کرکے عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیاگیاہے۔پچھلے سات سالوں سے مرکزی حکومت نے کوئی عوامی کام کاج نہیں کیاہے اور عوام کیلئے اچھے دن لانے کاوعدہ پورانہیں کرسکی ہے،عوام اچھے دن کے انتظارمیں سات سال گذار چکے ہیں۔اپنے آپ کو مزدوروں،کسانوں،غریبوں اور دلتوں کا ہمدرد قرار دینے والے وزیر اعظم نریندرمودی ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا،جس کے سبب غریبوں کازندگی گذارنامشکل ہوچکاہے۔پٹرول اور ڈیزل پر ڈالے جانے والے ٹیکس میں کمی لائے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔

کانگریس لیگل اینڈ ہیومن رائٹس سیل کے صدر ایچ گرو مورتی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مودی حکومت غریبوں کے حق میں نہیں ہے۔ صرف سرمایہ کاروں،دولتمندوں اور بڑے صنعت کاروں کے حق میں ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے سبب عام انسان کا یہاں زندگی گذارنامشکل ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی مرتبہ تیاری کئے بغیر لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے عوا م کو مشکل میں ڈال دیاگیاتھااور کئی لوگوں کی جانیں بھی لے لی گئی تھیں۔پچھلے ایک سال سے ملک کے لاکھوں، کروڑوں عوام کووڈ کا شکاہوئے ہیں،مگر آج تک وزیر اعظم نے کسی بھی اسپتال میں پہنچ کر ایک بھی کوروناکے مریض سے حالت دریافت نہیں کی،وزیر اعظم کو غریبوں کی مشکل کا پتہ ہی نہیں ہے۔مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کانگریس پارٹی مسلسل احتجاجات کرتی رہے گی۔

اس احتجاج میں بلاک کانگریس کمیٹی صدر پی آر منجوناتھ،رورل بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر نٹراج، سابق صدر بلدیہ امان اللہ خان،کے پی سی سی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیرمین عبداللہ خان،سنجے چندرا،یوتھ کانگریس صدر دیانند گوڈا، ویمنس سیل کی صدر ریکھاراگھوریندرااور دیگر شریک تھے۔


Share: